۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
رہبر معظم انقلاب اسلامی کی موجودگي میں حسینیہ امام خمینی (ع) میں آخری مجلس منعقد

حوزہ/ حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگي میں حضرت امام حسین (ع) اور ان کے اصحاب باوفا کی یاد میں آخری مجلس عزا منعقد ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم  انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگي میں حضرت امام حسین (ع) اور ان کے اصحاب باوفا کی یاد میں آخری مجلس عزا منعقد ہوئی۔مجلس عزا سے حجۃ الاسلام والمسلمین عالی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسان اللہ تعالی کی عبادت اور بندگی کے ذریعہ دینداری کی حفاظت اور خطاؤں سے محفوظ رہ سکتا ہے۔

تصویری جھلکیاں: رہبر معظم انقلاب اسلامی کی موجودگي میں حسینیہ امام خمینی (ع) میں آخری مجلس منعقد

انہوں نے کہا کہ عاقبت بخیر ہونے کے لئے انسان کو اسلامی دستورات پر درست اور ٹھیک عمل کرنا چاہیے اور اللہ تعالی کے اوامر پر درست عمل کرنا چاہیے۔ حجۃ الاسلام عالی نے کہا کہ حضرت امام حسین (ع) کی شہادت کے بعد حضرت امام سجاد علیہ السلام نے ان کے پیغام کو آگے بڑھایا۔ حجۃ الاسلام شحیطاط نے مجلس عزا میں نوحہ خوانی اور مصائب  پیش کئے۔

۲۰ اگست ۲۰۲۱

تبصرہ ارسال

You are replying to: .